Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں راجیہ سبھا انتخابات ، وی پربھاکر ریڈی کا ادخال پرچہ نامزدگی

اے پی میں راجیہ سبھا انتخابات ، وی پربھاکر ریڈی کا ادخال پرچہ نامزدگی

مقابلہ میں کامیاب ہونے کا اظہار یقینی ، جگن کا چیف منسٹر بننا یقینی ، وائی ایس آر کانگریس امیدوار کا ادعاء
حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں راجیہ سبھا انتخابات کیلئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی امیدوار کی حیثیت سے مسٹر وی پربھاکر ریڈی نے آج پرچہ ناممدگی داخل کیا ۔ اس موقع پر سینئیر قائد وائی ایس آر کانگریس پارٹی و سابق وزیر ڈاکٹر اوما ریڈی وینکٹیشورلو ، ارکان اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر سی بھاسکر ریڈی انیل کمار یادو ، اے راما کرشنا ریڈی و دیگر قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ مسٹر پربھاکر ریڈی کے ہمراہ ان کی شریک حیات شریمتی پرشانتی ریڈی نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیں ۔ بعد ازاں پربھاکر ریڈی نے کہا کہ وہ سابق چیف منسٹر متحدہ آندھراپردیش ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے کٹر حامی رہے ہیں اور مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے انہیں کافی عزت بخشی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 40 سال سے وائی ایس آر خاندان سے قریبی خوشگوار تعلقات رہے ہیں ۔ مسٹر پربھاکر ریڈی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ راجیہ سبھا انتخابات میں انہیں ( وائی ایس آر کانگریس پارٹی ) کامیابی حاصل ہوگی ۔ مسٹر پربھاکر ریڈی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ یہ ان کی بدبختی ہے کہ آج ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نہیں رہے ۔ کیونکہ وہ ایک انتہائی فعال و باصلاحیت و بے باک قائد تھے ۔ جبکہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی بھی عوامی قائد ثابت ہو رہے ہیں اور خواہ مشکلات انہیں درپیش ہو رہی ہیں ان کی پرواہ کئے بغیر عوام کیلئے اپنے عزم کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں ۔ راجیہ سبھا وائی ایس آر کانگریس پارٹی امیدوار مسٹر وی پربھاکر ریڈی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سال 2019 میں منعقد ہونے والے انتخابات میں مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے بحیثیت چیف منسٹر آندھراپردیش کے عہدے پر فائز ہونا یقینی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT