Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں ریاستی سطح کی سنکرانتی تقاریب ، ٹرین خدمات میں اضافہ کی نمائندگی

اے پی میں ریاستی سطح کی سنکرانتی تقاریب ، ٹرین خدمات میں اضافہ کی نمائندگی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( آئی این این) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت پر چیف سکریٹری اے پی مسٹر ایرکرشنا راؤ نے ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل مینجر مسٹر پی کے سریواستو سے خواہش کی کہ وہ حیدرآباد سے ریاست آندھرا پردیش کے لیے ٹرین خدمات میں اضافہ کریں ۔ اس نمائندگی پر جنرل مینجر نے خصوصی ٹرینیں چلانے کا تیقن دیا ہے ۔ چیف سکریٹری نے سنکرانتی تقاریب کے پیش نظر ٹرین خدمات میں اضافہ کی خواہش کی ہے ۔ چیف سکریٹری نے کلچر سکریٹری شیشانک گوئیل سے خواہش کی کہ وہ تروپتی میں کیمپ کریں اور ریاستی سطح کے سنکرانتی تقاریب بشمول فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کریں تاکہ یہ تقاریب وسیع پیمانے پر منعقد کی جاسکیں ۔ ریاستی سطح کی تقاریب پر خرچ کیلئے 13 کروڑ روپیوں کا بجٹ منظور کیا گیا ہے ۔ سنکرانتی تقاریب کے انعقاد کیلئے اے پی کے ہر ضلع نظم و نسق کو ایک کروڑ روپئے بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اے پی سکریٹریٹ میں سنکرانتی تقریب کیلئے 2 لاکھ روپیوں کی منظوری دی گئی ہے ۔ اس اجلاس میں ہوٹلرس نے حکومتی سطح کی تقاریب میں بھر پور تعاون اور کامیاب بنانے کا تیقن دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT