Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں صنعتوں کو 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے پر زور

اے پی میں صنعتوں کو 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے پر زور

خصوصی میکانزم بنانے محکمہ برقی اور ڈسکامس کو چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کی ہدایت

حیدرآباد 17 جنوری (پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں 4.76 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے لئے راہ ہموار کرنے والے معاہدوں پر دستخط کے ساتھ چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے محکمہ برقی اور ڈسکامس کو ہدایت دی کہ ریاست میں انڈسٹریز کو بلاخلل برقی سربراہ کرنے کے لئے فوری طور پر ایک خصوصی میکانزم بنایا جائے۔ مسٹر نائیڈو نے کہاکہ یادداشت مفاہمت ریاست کی ترقی کے لئے بڑی اہمیت رکھتے ہیں اور محکمہ برقی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وشاکھاپٹنم میں حال میں منعقدہ CII پارٹنرشپ کانفرنس کے دوران دستخط کئے گئے۔ معاہدوں کو پورا کرنے کے لئے تمام تر کاوشیں کی جائیں۔ ایک سرکاری ریلیز میں چیف منسٹر کا حوالہ دیا گیا جس میں انھوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں جامع ایکشن پلان بنائے جائیں۔ ہفتہ واری جائزہ لیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان تمام پلانس کو شیڈول کے مطابق روبہ عمل لایا جائے۔ انرجی سکریٹری اور اے پی اسٹیٹ انرجی کنزرویشن مشن کے وائس چیرمین اجئے جین نے کہاکہ تقریباً 4.7 لاکھ کروڑ روپئے (328 Mous) کی جملہ مجوزہ سرمایہ کاری کے منجملہ تقریباً 1.38 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری برقی کے شعبہ میں کرنے کی تجویز ہے۔ مسٹر جین نے بتایا کہ چیف منسٹر نے کہاکہ سالانہ زیادہ سے زیادہ 100 منٹ کے خلل اور زیادہ سے زیادہ 10 اوٹیجس فی فیڈر فی سال کے عالمی معیارات تک پہنچنے کے لئے بہترین طریقوں کی اسٹڈی کی جائے۔ عالمی معیارات تک پہنچنے کے لئے اسے ڈسکامس کے سی ایم ڈیز کی جانب سے دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا، انٹگریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت پروگرامس اور عالمی بینک کی سرمایہ کاری کو استعمال کرتے ہوئے ریگولر مینٹیننس ورکس اور نگرانی کے ذریعہ روبہ عمل لانا ہوگا۔ ریلیز کے مطابق چندرابابو نائیڈو نے انڈسٹریل زونس جیسے سری سٹی، کرشنا پٹنم، وشاکھاپٹنم اور کاکی ناڈا کے لئے بلاخلل معیاری برقی سربراہ کرنے کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت دی۔ ریلیز میں کہا گیا کہ آندھراپردیش نے ایک سال کے وقت میں روزانہ تقریباً 22 ملین یونٹس کی برقی کمی کی صورتحال پر قابو پانے پایا ہے اور اضافی برقی رکھنے والی ریاست بن گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT