Friday , August 17 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں عصری ٹرانسپورٹ سسٹم کے لئے اعلیٰ عہدیداروں کا دورہ جاپان

اے پی میں عصری ٹرانسپورٹ سسٹم کے لئے اعلیٰ عہدیداروں کا دورہ جاپان

حیدرآباد 17فروری (یواین آئی )بین الاقوامی طرز پر تعمیر کئے جانے والے آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی میں عصری ٹرانسپور ٹ سسٹم کے انتظامات کے لئے کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(سی آرڈی اے ) نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔اس خصوص میں ایک اعلی سطحی وفد نے جاپان کا دورہ کیا۔امراوتی میں عالمی سطح کے ٹریفک سسٹم کے سلسلہ میں کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔سی آر ڈی اے کے کمشنر سریدھر بابو سمیت وجئے واڑہ کے پولیس کمشنر گوتم سوانگ اور دیگر اعلی افسروں کے وفد نے جاپان کے مختلف شہروں کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔ اس وفد نے ٹوکیو میں پولیس کے شعبہ ،میٹر وپولیٹن ٹریفک کنٹرول سسٹم کامعائنہ کیا ۔ٹریفک سگنل سسٹم ،ٹریفک کنٹرول ،سرکاری محکمہ جات میں اس خصوص میں تال میل،میٹرو، بس روٹس سسٹم،ٹوکیو میں میٹرو پولیٹن ٹریفک کنٹرول سسٹم کے ذریعہ گاڑیوں کی آمدورفت، الٹرا وائلٹ سسٹم کے استعمال ،گاڑیوں کی نشاندہی کرنے والے اشارے اورآلات ، کیمروں سے حاصل کردہ معلومات کا تجزیہ کیاگیا۔ساتھ ہی ایف ایم ریڈیو،شاہراہوں پر معلومات کے بورڈس کی بھی تفصیلات حاصل کی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT