Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں عنقریب ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا لزوم

اے پی میں عنقریب ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا لزوم

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش میں سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹس کو عنقریب لازمی قرار دیا جائے گا ۔ ریاستی ڈائرکٹر جنرل پولیس جے وینکٹ راموڈو نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر ، سڑک حادثات اور جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا ، انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ڈی جی پی آفس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے ہیلمٹ پہننے اور سیٹ بیلٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT