Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت سے مطالبہ

اے پی میں ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت سے مطالبہ

حیدرآباد۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں سرکاری ملازمین کی مختلف یونینوں کی جے اے سی نے ملازمین ٹیچرس، ورکرس اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ حکومت پر دباؤ ڈالنے جے اے سی کی کونسل کا ایک اہم اجلاس 8 جولائی کو وجئے واڑہ میں منعقد ہوگا جس میں ملازمین کے مطالبات پر غور کیا جائیگا اور چیف سیکریٹری کو یادداشت پیش کی جائیگی۔ مطالبات میں کانٹریبیوٹر پنشن اسکیم کو برخاست کرنا، کنٹراکٹ اور ہنگامی ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانا ‘ دسویں پے کمیشن سفارشات کے مطابق 70 سال عمر والے موظف ملازمین کو 15% اضافہ پنشن منظور کرنا ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا گرانی الاؤنس، پے ریویژن کمیشن سفارشات کے بقایاجات کی ادائیگی ‘ تمام سرکاری ملازمین ، اساتذہ ورکرس کو پٹہ جات امکنہ فراہم کرنا شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT