Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں منحرف ارکان اسمبلی کی کابینہ میں شمولیت پر سخت تنقید

اے پی میں منحرف ارکان اسمبلی کی کابینہ میں شمولیت پر سخت تنقید

صدر جمہوریہ سے ضروری کارروائی کرنے کی نمائندگی، جگن موہن ریڈی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پارٹی سے انحراف کرنے والے ارکان اسمبلی کو ریاستی کابینہ میں شامل کئے جانے کی سخت مخالفت کی اور صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی سے فی الفور ضروری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی جنہوں نے آج دہلی میں صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی سے ملاقات کی تھی ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے پارٹی سے انحراف کرنے والے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنے کی شکایت کی اور ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مکمل تفصیلات سے واقف کروایا ۔ مسٹر جگن موہن ریڈی جنہوں نے آج دوپہر 2 بجے راشٹرا پتی بھون پہونچکر صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی سے ملاقات کی اور ریاست آندھرا پردیش میں پائی جانے والی سیاسی صورتحال سے واقف کروایا ۔ جگن موہن ریڈی نے جمہوریت کا تحفظ کرنے کے نام پر دہلی پہونچکر مختلف قائدین سے پارٹی سے انحراف کرنے والے ارکان اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنے کے خلاف اور انسداد قانون انحراف کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے قومی سطح پر مباحثہ میں حصہ لینے کی خواہش کررہے ہیں ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی مذکورہ مسئلہ پر قومی مباحثہ کے لیے کوشاں ہیں تاکہ آئندہ کوئی ارکان پارٹی سے انحراف کرنے کے لیے ہمت نہ کرسکیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT