Wednesday , December 12 2018

اے پی میں موذن کا قتل،ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی وزیراعلی کا تیقن

حیدرآباد، 30دسمبر(یواین آئی ) آندھرا پردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے راجمندری میں موذن کے قتل کی واردات کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کہا کہ اس واردات میں ملوث ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے محمد فاروق تین ماہ سے مسجد میں موذن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے کہ کسی نے مسجد میں داخل ہوکر ان کا لکڑیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی واردات میں کوئی بھی ملوث ہو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی پی کو اس واقعہ کی تمام زاویوں سے جانچ کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا یہ قتل کہیں ریاست میں پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی سازش تو نہیں ہے ؟ یا پھر کسی نے دشمنی کے نتیجہ میں قتل کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT