Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں وائی ایس آر کانگریس اور تلگو دیشم میں لفظی جھڑپیں

اے پی میں وائی ایس آر کانگریس اور تلگو دیشم میں لفظی جھڑپیں

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش میں تلگو دیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے مابین لفظی جھڑپوں کے سلسلہ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے دورہ کرنول کے موقعہ پر تلگو دیشم پر الزام عائد کیا کہ چندرا بابو نائیڈو کی حکومت جھوٹ پر مبنی ہے اور ہر روز ایک نیا جھوٹ کہا جارہا ہے ۔ جگن موہن نے مزید کہا کہ سابق چیف منسٹر مسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے متعارف کردہ اسکیمات کو ختم کیا جارہا ہے ۔ دوسری طرف جگن کے الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر حکومت آندھرا پردیش مسٹر کے ای کرشنا مورتی نے وائی ایس جگن موہن ریڈی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ جگن ریاست کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں جب کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی زیر قیادت سابق متحدہ ریاستی حکومت میں مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو دولت فراہم کرنے کے مقصد سے جلایگنم پروگرام کو دھنا یگنم میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔۔

 

ایم جے کالج میں ای لرننگ سنٹر کا قیام
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( راست ) : مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں ای لرننگ سنٹر کا آج مسٹر مہیش پٹیل گلوبل انجینئرنگ منیجر Pratt & Whitney USA نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر بھرت مہاراج آن سائد منیجر Pratt & Whitney کے علاوہ سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی جناب ظفر جاوید ، ڈین ڈاکٹر فرحت اللہ حسینی ، پروفیسر اشفاق جعفری ، مسٹر کلدیپ پٹیل ، مسٹر گوپی چند ، مسز عشرت مرزانا ، لکشمی کماری بھی موجود تھے ۔ ای سنٹر انجینئرس وتھاٹ بارڈر EWB کے زیر اہتمام قائم کیا گیا ۔ اس کا مقصد نوجوان نسل کو تعلیم دینا ہے ۔ جناب ظفر جاوید نے طلبہ کو مبارکباد دی اور اس موقع پر انہوں نے کالج کیمپس میں گرین ہاوز بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT