اے پی میں وظیفہ پر سبکدوشی کی عمر 60 سال مقرر

اسمبلی میں چیف منسٹر چندرابابو کی طرف سے پیش کردہ بل منظور

اسمبلی میں چیف منسٹر چندرابابو کی طرف سے پیش کردہ بل منظور
حیدرآباد ۔ 23 جون ۔ ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش نے اپنے سرکاری ملازمین کی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کی عمر کو (58) سے بڑھاکر (60) سال کرنے سے متعلق پیش کردہ بل کو آج آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی میں منظوری دے دی گئی ۔چیف منسٹر حکومت آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے آج دوپہر ایوان میں مذکورہ بل کو پیش کیا تھا اور اس بل کی پیشکشی کے تعلق سے اپنا اظہارخیال کرتے ہوئے مسٹر چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کی روشنی میں دیرینہ تجربہ کار ملازمین و عہدیداروں کی خدمات سے استفادہ کرنے کے مقصد سے ہی یہ بل پیش کیا گیا ہے ۔ جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی یہی طریقہ کار اپنایا جارہا ہے۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ حکومت اور ملازمین ملکر کام کرنے پر ہی بہتر نتائج کی توقع کی جاسکتی ہے ۔ مسٹر چندرابابو نائیڈو نے ریاست کی تقسیم کے خلاف ملازمین کی جانب سے کی گئی جدوجہد کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ ملازمین ہڑتال کی مدت رخصت تصور کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں موظف ملازمین کیلئے مکانات کی تعمیر کروانے کی کوشش کرنے و مستقبل میں بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرابابو نائیڈو کی جانب سے ملازمین کی حد عمر وظیفہ میں اضافہ کرتے ہوئے پیش کی گئی بل کو متفقہ طورپر ایوان میں منظوری دی گئی ۔ اسطرح اس بل کی کل 24 جون کو کونسل میں پیشکشی اور منظوری کے بعد آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین کی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کی عمر (60) سال ہوجائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT