اے پی میں ڈاک ٹکٹوں کی نمائش

حیدرآباد ۔ 13 ؍ اکتوبر (یو این آئی) نیشنل پوسٹل ویک کے حصہ کے طورپر اے پی کے وجئے واڑہ میں ڈاک ٹکٹوں کی نمائش کا اہتمام کیاگیا ۔کے بالاسبرامنیم چیف پوسٹ ماسٹر جنرل اے پی سرکل نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کوئز مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کی ستائش کی ۔یہ کوئز مقابلے دو مرحلوں میں منعقد کئے گئے اور 12بچوں کو بہتر مظاہرہ پر منتخب کیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT