Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں ڈبل بیڈروم مکانات اسکیم

اے پی میں ڈبل بیڈروم مکانات اسکیم

چندرا بابو نائیڈو بھی کے سی آر کے نقش قدم پر
وجئے واڑہ۔ 14 اپریل (این ایس ایس) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ کے ہم منصب کے چندر شیکھر راؤ سے متاثر ہوکر آج ڈبل بیڈ روم اسکیم کا اعلان کیا جسے ’’این ٹی آر ہاؤزنگ اسکیم‘‘ سے موسوم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر چیف منسٹر نے غریب عوام کیلئے 10 ہزار مکانات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں تعمیر کردہ مکانات غیرمعیاری تھے اور وہ رہنے کے قابل نہیں تھے کیونکہ کانگریس قائدین بے قاعدگیوں اور کرپشن میں ملوث رہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 10 سالہ دور اقتدار میں امکنہ اسکیم کیلئے 42 ہزار کروڑ روپئے منظور کئے گئے لیکن کانگریس نے مکانات کی تعمیر کیلئے صرف 12 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے ۔انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات کو خراج پیش کیا جنہوں نے معاشی فرق کو ختم کرنے کیلئے نمایاں کام کئے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت آنجہانی این ٹی راما راؤ نے غریبوں کیلئے مکانات کی تعمیر کی مساعی کی تھی ۔چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت نے ریاست میں غریبوں کے لئے 6 لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے 16 ہزار کروڑ روپئے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT