Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی وقف بورڈ کی تشکیل کے لیے ارکان کا انتخاب ، چیرمین کا انتخاب باقی

اے پی وقف بورڈ کی تشکیل کے لیے ارکان کا انتخاب ، چیرمین کا انتخاب باقی

حیدرآباد ۔ 15 ۔مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے وقف بورڈ کی تشکیل کی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے ارکان کا انتخاب مکمل کرلیا ہے۔ مختلف زمرہ جات کے تحت ارکان کا انتخاب ہوا اور نامزد زمرہ میں حکومت نے 6 ارکان کو وقف بورڈ کی رکنیت کیلئے نامزد کیا۔ سکریٹری اقلیتی بہبود آندھراپردیش پروین کمار نے جی او ایم ایس 10 جاری کرتے ہوئے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا۔ منتخب ارکان کے زمرہ میں جلیل خاں رکن اسمبلی ، شیخ خواجہ متولی اور کے ایم شفیع اللہ متولی منتخب ہوئے۔ حکومت نے جن ارکان کو نامزد کیا، ان میں وی ایس امیر بابو ، محترمہ شاہدہ بیگم (شیعہ ممبر) ، محترمہ پروین تاج (سنی ممبر) ، اے محمد امتیاز آئی اے ایس ، کے ایم سیف اللہ اور خلیل اللہ خاں شیروانی شامل ہیں۔ بورڈ کے اجلاس میں صدرنشین کا انتخاب کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT