Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی و تلنگانہ سرمایہ داری کیلئے پرکشش ریاستوں کے مقام سے محروم

اے پی و تلنگانہ سرمایہ داری کیلئے پرکشش ریاستوں کے مقام سے محروم

ماضی کی سرفہرست ریاست 13 ویں مقام پر پہونچ گئیں ، عالمی بینک کی سروے رپورٹ
حیدرآباد۔16اگسٹ ( سیاست نیوز ) آسان تجارتی کے مواقع فراہم کرنے والی ریاستوں میں سر فہرست مقام حاصل کرنے والی ریاستیں تلنگانہ و آندھرا پردیش اپنا موقف کھو چکی ہیں۔مرکز کی جانب سے تجارت کو آسان بنانے والی ریاستوں کی فہرست میں دونوں ریاستوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتہ جاری کردہ فہرست میں ریاست آندھرا پردیش کو چھٹواں اور تلنگانہ کو 9واں مقام حاصل ہوا ہے۔ سال گذشتہ محکمۂ صنعتی پالیسی و عالمی بینک کے اشتراک سے جاری کردہ فہرست میں آندھرا پردیش کو دوسرا اور تلنگانہ کو تیرہواں مقام حاصل ہوا تھا۔ اس کے فوری بعد حکومت تلنگانہ نے اس بات کی شکایت شروع کردی کہ حکومت آندھرا پردیش نے تلنگانہ کی صنعتی وتجارتی پالیسی سے منصوبوں کی نقل کی ہے۔ ملک کے اساسی بینک کی جانب سے جن 340اصلاحات کا تعین کیا گیا تھا جو کے 10مختلف زمروں میں تھے ان اصلاحات پر عمل آوری کو دیکھتے ہوئے تیار کردہ فہرست میں ریاست آندھرا پردیش نے چھٹواں مقام حاصل کیا ہے اور تلنگانہ کو 9واں مقام حاصل ہوا ہے۔ اطلاعات تک رسائی اور شفافیت کے معاملہ میں کئے جانے والے ان اصلاحات اور سنگل ونڈو سسٹم کے متعلق آندھرا پردیش نے 340کے منجملہ 218اصلاحات پر عمل آوری اور اس کے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا جبکہ 114اصلاحات کو روشناس کروانے میں ناکام ہے اور 8اصلاحات کے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ اسی طرح ریاست تلنگانہ نے تاحال 207اصلاحات متعارف کروائے ہیں اور 125اصلاحات روشناس کروانے میں ناکام ہے۔ ان اصلاحات پر مؤثر عمل آوری میں چھتیس گڑھ نے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے جہاں 250 اصلاحات پر عمل آوری شروع ہو چکی ہے جبکہ 80 ابھی متعارف نہیں کروائے گئے ہیں ۔ بتایا جا تا ہے کہ اس فہرست سے تجارتی و سرمایہ کاری کے عمل کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچے گی۔ اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس فہرست کی تیاری صرف اصلاحات پر عمل آوری کی بنیاد پر کی گئی ہے نہ کہ ریاستوں کی تجارتی ‘ صنعتی و سرمایہ کاری پالیسی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ موجودہ فہرست کو قطعی فہرست بھی قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ رینکنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT