Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی و تلنگانہ کے آر ٹی سی ملازمین کی غیرمعینہ ہڑتال

اے پی و تلنگانہ کے آر ٹی سی ملازمین کی غیرمعینہ ہڑتال

حیدرآباد ۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) آندھراپردیش و تلنگانہ کے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین نے آر ٹی سی انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان بات چیت میں ناکامی کے بعد 6 مئی سے غیرمعینہ ہڑتال کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملازمین کا مطالبہ ہیکہ ریاستی حکومت کے اسٹاف کے مماثل تنخواہ دی جائے، جس پر یونین نے نمائندگی کی لیکن آر ٹی سی انتظامیہ سے بات چیت کے دوران کوئی تیقن نہیں ملا ہے۔ انتظامیہ نے یونین لیڈرس کو کہا کہ تنخواہ کے مسئلہ پر حکومت سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بعد میں انہیں مطلع کیا جائے گا۔ اس طرح یونینوں نے انتظامیہ کو ہڑتال کی نوٹس دی ہے۔ یونین لیڈرس نے واضح کیاکہ کارپوریشن کو ہونے والے نقصان کیلئے ملازمین ذمہ دار نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT