Tuesday , May 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی کابینہ سے بی جے پی کے دووزرا مستعفی

اے پی کابینہ سے بی جے پی کے دووزرا مستعفی

امراوتی 8مارچ(یواین آئی) این ڈی اے کی جنوبی ہند کی بڑی حلیف تلگودیشم کے این ڈی اے سے باہر نکل جانے کے بعد ریاستی کابینہ سے بی جے پی کے دو وزرامستعفی ہوگئے ۔آج چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو سے اسمبلی میں ملاقات کرکے اپنا مکتوب استعفی ان کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر ان وزرا نے چار برس تک خدمات کا موقع دینے پر چندرابابونائیڈو کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے ان دونوں سے کہاکہ گزشتہ چار برسوں میں وزرا کے طور پر انہوں نے بہتر کام کیا ہے ۔بی جے پی کے وزرا کے سرینواس اور مانکیلاراو سے بی جے پی مقننہ پارٹی کے دفتر میں تلگودیشم وزرا نے ملاقات کی اور کابینہ سے علیحدگی پر افسوس کااظہارکیا تاہم مستعفی وزرا نے کہاکہ ان کو عہدہ چھوڑنے پر خوشی ہورہی ہے ۔سمجھاجاتا ہے کہ کابینہ سے مستعفی وزرا نے اپنے مکتوبات استعفی میں مرکز کی بی جے پی حکومت اور ریاستی تلگودیشم حکومت کے درمیان کشیدہ تعلقات پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔پارٹی کی ہدایت پر ہی یہ مکتوبات استعفی حوالے کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ تلگودیشم کے دو وزرا نے آج مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT