Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو خصوصی زمرہ کے مطالبہ پر آج دہلی میں احتجاج : سی پی آئی

اے پی کو خصوصی زمرہ کے مطالبہ پر آج دہلی میں احتجاج : سی پی آئی

وجئے واڑہ 4 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کی اپوزیشن جماعتیں بشمول سی پی آئی اور کانگریس کی جانب سے کل دہلی میں مشترکہ طور پر ایک دھرنا منظم کیا جائیگا ۔ یہ درھنا ریاست کو خصوصی زمرہ کا موقف دینے کے مطالبہ پر کیا جائیگا ۔ آندھرا پردیش سی پی آئی کے سکریٹری کے راما کرشنا نے کہا کہ یہ احتجاج جنتر منتر پر کل منعقد ہوگا جب پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مرکز کی جانب سے آندھرا پردیش کیلئے خصوصی زمرہ کے موقف کا اعلان نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ جگن موہن ریڈی کی قیادت والی وائی ایس آر کانگریس اور کانگریس کے کارکن پہلے ہی دارالحکومت دہلی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت اس وعدہ سے انحراف کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT