Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو خصوصی موقف کیلئے ہر ماہ بھوک ہڑتال کرنے پون کلیان کو مشورہ

اے پی کو خصوصی موقف کیلئے ہر ماہ بھوک ہڑتال کرنے پون کلیان کو مشورہ

سی پی آئی ایم سکریٹری اے پی پی مدھو کا بیان
حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاستی سی پی آئی ایم سکریٹری آندھراپردیش کمیٹی مسٹر پی مدھو نے کہا کہ ریاست آندھراپردیش کیلئے خصوصی موقف فراہم کرنے کے مطالبہ ہر ماہ اپریل کے بعد بھوک ہڑتال شروع کرنے کا جنا سینا قائد پون کلیان کو مشورہ دیا گیا ہے ۔ سی پی آئی ایم کارکنوں کی کثیر تعداد نے آج وشاکھاپٹنم میں واقع مدیلا پالم ریلوے جنکشن کے پاس ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے اور وشاکھاپٹنم ریلوے زون کا قیام عمل میں لانے کے مطالبہ پر بڑے پیمانے پر پد یاترا منظم کی ۔ اس پد یاترا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مدھو نے کہا کہ ریاست آندھراپردیش کو گذشتہ چار سال کے دوران ہوئے نقصانات کیلئے تلگودیشم پارٹی ہی مکمل ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے تلگودیشم پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جناسینا قائد پون کلیان کو بی جے پی کے کٹھ پتلی کی طرح تبدیل ہوجانے کا ا ظہار کرنا کوئی مناسب بات نہیں ہے ۔ سی پی آئی ایم ریاستی سکریٹری مسٹر پی مدھو نے ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے اور وشاکھاپٹنم ریلوے زون کا قیام عمل میں لانے کے مطالبہ پر کل یعنی 22 مارچ کو صبح 10 بجے تا 12 بجے دوپہر تک ریاست آندھراپردیش سے گذرنے والی تمام قومی شاہراہوں کا محاصرہ کرکے بند کردینے کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT