Wednesday , December 12 2018

اے پی کو مرکز سے 12,476 کروڑ روپئے کی خصوصی امداد

نئی دہلی۔/14مارچ، ( پی ٹی آئی) حکومت نے پارلیمنٹ کو آج مطلع کیا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی امداد کے طور پر کُل 12,476.76 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ جس میں اس ریاست کے نئے صدر مقام کے قیام کیلئے 2.500کروڑ روپئے بھی شامل ہیں۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج تنگارام اہیر نے کہا کہ مرکزی اور آندھرا پردیش حکومتیں اے پی تنظیم جدید قانون پر عمل آوری کے لئے کام کررہی ہیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں دیئے گئے تحریری جواب میں یہ انکشاف کیا کہ اے پی کو خصوصی امداد کے طور پر 12,476.76 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT