Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی کی اسمبلی عمارت تلنگانہ کے سپرد،سکریٹریز تلنگانہ و اے پی کا مشاورتی اجلاس

اے پی کی اسمبلی عمارت تلنگانہ کے سپرد،سکریٹریز تلنگانہ و اے پی کا مشاورتی اجلاس

حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی درخواست پر حکومت آندھراپردیش نے اپنے قبضہ میں موجود قانون ساز کونسل کی عمارت کو حوالہ کردیا ہے اور اس مناسبت سے دونوں ریاستی اسمبلیوں کے سکریٹریز کی جانب سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کامیاب ہوگئے ہیں۔ ریاست کی تقسیم کے بعد دونوں ریاستوں کے لئے درکار عمارتیں نہ ہونے کی وجہ سے اسمبلی کے احاطہ میں موجود عمارتوں کو دونوں حکومتوں نے آپس میں تقسیم کرلیا تھا۔ متحدہ ریاست کے وقت کونسل کے اجلاس منعقد کئے جانے والی عمارت کو حکومت اے پی کے حوالہ کیا گیا تھا اور عمارت میں موجود جوبلی ہال کو حکومت تلنگانہ نے اپنے پاس رکھا تھا اور اب اے پی حکومت کی جانب سے کونسل عمارت حوالے کئے جانے کی وجہ سے تلنگانہ حکومت نے اس عمارت میں کونسل اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT