Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی کے دیہی علاقوں روزگار کے مواقع : کے مورو نالینی

اے پی کے دیہی علاقوں روزگار کے مواقع : کے مورو نالینی

حیدرآباد۔/22جون، ( آئی این این ) آندھرا پردیش کے وزیر دیہی ترقی کے مورونالینی نے آج اعلان کیا کہ ریاستی حکومت دیہی علاقوں میں جاب کے زیادہ مواقع پیدا کرے گی۔وزیر موصوف نے کہا کہ تلگودیشم حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے ایک نیا انداز اپنائے گی۔ دیہی علاقوں میں امکنہ سنیٹیشن اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ حکومت پس

حیدرآباد۔/22جون، ( آئی این این ) آندھرا پردیش کے وزیر دیہی ترقی کے مورونالینی نے آج اعلان کیا کہ ریاستی حکومت دیہی علاقوں میں جاب کے زیادہ مواقع پیدا کرے گی۔وزیر موصوف نے کہا کہ تلگودیشم حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے ایک نیا انداز اپنائے گی۔ دیہی علاقوں میں امکنہ سنیٹیشن اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ حکومت پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس سے روزگارکی تلاش میں نقل مقام کرنے میں کمی ہوگی اورتمام دیہی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ اُنھوں نے سکریٹریٹ میں عہدہ کا جائزہ حاصل کیااور کہا کہ چیف منسٹر نارا چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش میں دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے ماہرین سے ایک جامع پالیسی تیار کرنے کے لئے کہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT