Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کے سابق وزیر حادثہ میں زخمی، بیوی، ڈرائیور ہلاک

اے پی کے سابق وزیر حادثہ میں زخمی، بیوی، ڈرائیور ہلاک

حیدرآباد 17 مئی (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے سابق وزیر اور اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک کے موجودہ چیرمین پی وینکٹیشور راؤ تکو گوڑہ کے قریب کار کے ایک ہولناک حادثہ میں معمولی طور پر زخمی ہوگئے جبکہ ان کی بیوی اور کار ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔ پولیس پہاڑی شریف کے سب انسپکٹر سدھاکر نے کہاکہ یہ حادثہ کل آدھی رات بعد آؤٹر رنگ روڈ پر پیش آیا جب وہ اپنی بیوی ستیہ وانی کے ساتھ وجئے واڑہ سے حیدرآباد پہونچ رہے تھے۔ سدھاکر نے کہاکہ تیز رفتاری کے سبب یہ کار ڈرائیور ٹینالی داس کے قابو سے باہر ہوکر ریلنگ سے ٹکراتے ہوئے اُلٹ گئی۔ جس کے نتیجہ میں ستیہ وانی اور داس دونوں جن کی عمر 52 سال تھی برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ البتہ وینکٹیشور راؤ جو سیٹ بیلٹ باندھے ہوئے تھے محفوظ رہے۔ ان کی بیوی اور ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا تھا اور حادثہ کے دوران کار سے باہر گر پڑے تھے۔ ضلع کرشنا کے ساکن وینکٹیشور راؤ کا حیدرآباد کے نرسنگ ہوم میں علاج کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT