Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی کے عازمین حج کو حج اخراجات کی پہلی قسط

اے پی کے عازمین حج کو حج اخراجات کی پہلی قسط

حیدرآباد۔/20 جنوری، ( سیاست نیوز) حج 2018 کے آندھرا پردیش کے منتخب عازمین حج سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 31 جنوری تک سفری اخراجات کی پہلی قسط 81000 روپئے سنٹرل حج کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیں۔ چالان فارم آندھرا پردیش حج کمیٹی کے ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ حج کمیٹی کے ایکزیکیٹو آفیسر لیاقت علی نے بتایا کہ 81 ہزار روپئے کا بینک چالان، اوریجنل پاسپورٹ، وائیٹ بیاک گراؤنڈ کی کلر فوٹو، میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ 31جنوری تک حج کمیٹی کے دفتر میں جمع کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض بروکرس عازمین حج کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں عازمین کو ان کے دھوکہ میں نہیں آنا چاہیئے۔ 81 ہزار روپئے سے زائد وصول کرتے ہوئے عازمین کو دھوکہ دینے کی کوششوں سے چوکسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی قسط کے طور پر 81 ہزار روپئے ہی ادا کرنا ہے اور اس سلسلہ میں کسی کے بہکاوے میں آنے کی ضرورت نہیں۔

TOPPOPULARRECENT