Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی کے ملازمین برقی کو 30 فیصد فٹ منٹ

اے پی کے ملازمین برقی کو 30 فیصد فٹ منٹ

حیدرآباد /19 دسمبر (این ایس ایس) آندھرا پردیش کے ملازمین برقی رواں سال کے یکم اپریل سے اپنی تنخواہوں میں 30 فیصد فٹ منٹ اور 25 فیصد دیگر الاؤنسس بھی حاصل کریں گے۔ ملازمین یونین کے جنرل سکریٹری سائی بابا نے کہا کہ انتظامیہ نے اجلاس کے دوران فٹ منٹ اور دیگر الاؤنسس میں اضافہ سے اتفاق کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے 15 سال سے زائد عرصہ سے

حیدرآباد /19 دسمبر (این ایس ایس) آندھرا پردیش کے ملازمین برقی رواں سال کے یکم اپریل سے اپنی تنخواہوں میں 30 فیصد فٹ منٹ اور 25 فیصد دیگر الاؤنسس بھی حاصل کریں گے۔ ملازمین یونین کے جنرل سکریٹری سائی بابا نے کہا کہ انتظامیہ نے اجلاس کے دوران فٹ منٹ اور دیگر الاؤنسس میں اضافہ سے اتفاق کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے 15 سال سے زائد عرصہ سے خدمات انجام دینے والے ملازمین کو دو اضافہ ہائے تدریجی دینے سے بھی اتفاق کیا ہے۔ وظیفہ یاب ملازمین برقی 37.7 فیصد فٹ منٹ حاصل کریں گے۔ علاوہ ازیں تمام ملازمین کو ہر ماہ ایک ہزار روپئے طبی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ ملازمین کو ایک ہزار روپئے اور عہدہ داروں کو دو ہزار روپئے ماہانہ سواری خرچ کے طورپر الاؤنس دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT