Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی امریکہ روانگی

اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی امریکہ روانگی

حیدرآباد،19 اکتوبر (یواین آئی) آندھرا پردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو اپنے دورہ امریکہ کے حصہ کے طورپر شکاگو پہنچے جہاں این آرآئیز نے ان کا شاندار استقبال کیا۔چندرابابونائیڈو نے واضح کیا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دینے کے لئے وہ یہاں پہنچے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ آندھراپردیش کے وجے واڑہ اور وشاکھاپٹنم میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے 60این آر آئیز کمپنیاں تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ آئندہ 12ماہ کے دوران تقریبا500کمپنیاں اے پی میں اپنے یونٹس کا قیام عمل میں لائیں ۔تلگو ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے نمائندوں نے چندرابابونائیڈو سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ امریکہ بھر کے 20شہروں میں ان کی جانب سے فائیو کے رن کاوہ اہتمام کر رہے ہیں۔اس طرح کی دوڑ کے اہتمام سے وصول فنڈس کو اے پی کی ترقی کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ چندرابابونائیڈو اپنی ٹیم کے ہمراہ اس ماہ کی 26تاریخ تک امریکہ ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے دورہ پر رہیں گے ۔ وہ 21اکتوبر تک امریکہ میں قیام کریں گے ۔ اس کے بعد چندرا بابو 23اکتوبر تک یواے ای اور پھر 26اکتوبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گے ۔ ریاست کے وزیر فائنانس رام کرشنوڈو امریکہ میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔چندرابابونائیڈو کی زیرقیادت یہ ٹیم اپنے بیرونی دوروں کے دوران ریاست میں سرمایہ کاری کے تعلق سے صنعت کاروں سے ملاقات کرے گی اور انہیں ریاست میں صنعتوں کے قیام کے لئے دی جارہی سہولتوں سے واقف کروایاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT