Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی ’’دھوتی اور ساڑی‘‘ اسکیم دوبارہ متعارف

اے پی ’’دھوتی اور ساڑی‘‘ اسکیم دوبارہ متعارف

غریبوں کو پچاس فیصد رعایت پر ملبوسات، چندرا بابو نائیڈو کا اعلان

غریبوں کو پچاس فیصد رعایت پر ملبوسات، چندرا بابو نائیڈو کا اعلان
حیدرآباد ۔ 4 اکٹوبر (این ایس ایس) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج اس بات کا اعادہ کہ ان کی (چندرا بابو نائیڈو) کی حکومت غریب عوام کی بھلائی کیلئے کئے گئے وعدوں کی پابند ہے۔ چیف منسٹر اے پی آنگرم، ضلع مغربی گوداوری میں اہتمام کردہ جنم بھومی پروگرام ’’ماں وورو‘‘ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چیف منسٹر نائیڈو نے کہا کہ ریاست میں معذور افراد کے وظیفہ کو 500 سے 1500 اضافہ کیا گیا اور کسانوں، بافندوں کے قرض کو معاف کرنے کی حکومت پابند ہے۔ چیف منسٹر نائیڈو نے کہا کہ ٹی ڈی پی حکومت آنجہانی این ٹی آر کی متعارف کردہ، غریب عوام کو دھوتی اور ساڑی اسکیم، جنتادسترالو کو دوبارہ متعارف کرے گی جبکہ اس اسکیم کے تحت غریب افراد کو 50 فیصد رعایتی قیمت پر ملبوسات تقسیم کئے جائیں گے۔ چندرا بابو نائیڈو نے پروگرام میں حصہ لینے سے قبل معذور اور معمر افراد کو وظائف تقسیم کیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر چنا راجیا، ریاستی وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو، ضلع کلکٹر نیتو پرساد، راجمندری رکن اسمبلی جی بچیا چودھری نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT