Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اے ڈیویژن رحیم لیگ فٹبال بی ڈی ایل، اے جی او آر سی کی جیت

اے ڈیویژن رحیم لیگ فٹبال بی ڈی ایل، اے جی او آر سی کی جیت

حیدرآباد ، 29 مارچ (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اے ڈیویژن رحیم لیگ فٹبال چمپئن شپ میں آج بی ڈی ایل اور اے جی او آر سی نے کامیابیاں درج کرائیں۔ ٹی ایف اے سکریٹری جی پی پالگنا کے مطابق دن کے پہلے میچ میں جو جمخانہ فٹبال گراؤنڈ پر کھیلا گیا، بی ڈی ایل نے سنٹرل اکسائز کو 1-0 سے شکست دی۔ میچ کا واحد گول 28 ویں منٹ میں انوج نے اسکور کیا۔ دیگر مقابلہ گوشہ محل فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جہاں ایس بی ایچ کو ناکامی ہوگئی۔ اے جی او آر سی کی ٹیم نے 3-1 سے میچ جیتا۔ اگرچہ ایس بی ایچ نے 7 ویں منٹ میں سبقت لی، لیکن 58 ویں منٹ سے اے جی ٹیم کیلئے عبدالرحمن، احتشام اور طلحہ نے تین گول داغ دیئے۔

TOPPOPULARRECENT