Sunday , October 21 2018
Home / دنیا / اے ڈی بی نے ہندوستان کی ترقی کی شرح کو گھٹایا

اے ڈی بی نے ہندوستان کی ترقی کی شرح کو گھٹایا

منیلا۔ 13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال کے لئے ہندوستان کی ترقی کے اندازہ کو سات فیصد سے کم کرکے 6.7 فیصد کر دیا ہے۔اے ڈی بی نے آج یہاں’ ایشیا ڈیولپمنٹ لینڈ اسکیپ’ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) سے منسلک چیلنجوں، زرعی شعبے میں پیداوار کم ہونے کے خطرات اور نوٹ بندي سے جاری اثرات کی وجہ سے کی شرح کم ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق”مالی سال2017-18کی پہلی سہ ماہی میں کمزور ترقی کی شرح، گزشتہ سال نومبر میں کی گئی نوٹ بندی کے سرپلس اثرات، گڈز اینڈ سروس ٹیکس کے ساتھ منسلک چیلنجز اور زرعی شعبے سے وابستہ خطرات کی وجہ سے اب معیشت کے 6.7% کی شرح سے بڑھنے کا اندازہ ہے جو (ستمبر میں جاری) اپ ڈیٹ کے 7% کے اندازہ کے مقابلے میں کم ہے ”۔اے ڈی بی نے اگلے مالی سال کے لئے بھی ہندوستان کی ترقی اندازہ 7.4% سے کم کرکے 7.3% کر دیا ہے۔اس کے لئے خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے ہو رہے اضافہ اور نجی سرمایہ کاری کے زور نہیں پکڑنے کے لیے اہم وجہ بتائی گئی ہے . رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مالی دباؤ بڑھے گا۔

TOPPOPULARRECENT