Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / اے ڈی کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ رشوت قبول کرنے پر گرفتار

اے ڈی کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ رشوت قبول کرنے پر گرفتار

حیدرآباد /19 مارچ ( پریس نوٹ ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 19 مارچ کو 3 بجے سہ پہر شریمتی پی سومتی ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ ضلع میدک کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ سری کے سبرامنیم ریڈی ، اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر کے ذریعہ اپنے دفتر ضلع سنگاریڈی میدک میں سبسیڈی کی درخواست کی قبولیت کیلئے 90 ہزار روپئے رقم بطور رشوت طلب کرکے وصول کر رہی تھیں ۔ مذکورہ دونوں عہدیداروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ کیمیکل جانچ کے مثبت نتیجہ کے بعد رقم بازیاب کرلی گئی اور دونوں عہدیداروں کو اے سی بی عدالت حیدرآباد میں پیش کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT