Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / اے کے انٹونی لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کرینگے

اے کے انٹونی لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کرینگے

تھرواننتاپورم 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ سینئر لیڈر و مرکزی وزیر اے کے انٹونی کیرالا میںکسی لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرینگے ۔ کیرالا پردیش کانگریس کے صدر وی ایم سدھیرن نے کہا کہ مسٹر اے کے انٹونی نے خود ان سے یہ واضح کردینے کو کہا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کرینگے ۔ انہوں نے

تھرواننتاپورم 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ سینئر لیڈر و مرکزی وزیر اے کے انٹونی کیرالا میںکسی لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرینگے ۔ کیرالا پردیش کانگریس کے صدر وی ایم سدھیرن نے کہا کہ مسٹر اے کے انٹونی نے خود ان سے یہ واضح کردینے کو کہا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ میڈیا میں اس تعلق سے کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اس لئے یہ وضاحت ضروری سمجھی جارہی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال مسٹر انٹونی راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے ریاست کے لوک سبھا امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دیدی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور میڈیا کو چاہئے کہ جب تک فہرست کو قطعیت نہیں دی جاتی اس وقت تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT