ا-19 اپریل کی نصف شب سے آٹو بند

حیدرآباد ۔13 ۔ اپریل (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 19 اپریل کی نصف شب سے آٹو بند کا اعلان کیا ہے، اس سلسلہ میں آج یہاں جے اے سی کے قائدین نے بند پر مشتمل پوسٹرس کو جاری کیا اور کہا کہ گزشتہ گیارہ دنوں کے دوران دو آٹو ڈرائیورس کو نامعلوم افراد نے پٹرول ڈال کر جلادیا ہے، جس کے بعد آٹو ڈرائیورس کے حوصلے پست ہوگئے ہی

حیدرآباد ۔13 ۔ اپریل (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 19 اپریل کی نصف شب سے آٹو بند کا اعلان کیا ہے، اس سلسلہ میں آج یہاں جے اے سی کے قائدین نے بند پر مشتمل پوسٹرس کو جاری کیا اور کہا کہ گزشتہ گیارہ دنوں کے دوران دو آٹو ڈرائیورس کو نامعلوم افراد نے پٹرول ڈال کر جلادیا ہے، جس کے بعد آٹو ڈرائیورس کے حوصلے پست ہوگئے ہیں، یہی نہیں بلکہ ان کے تحفظ پر احساس کمتری کا شکار ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے۔ جے اے سی کے قائدین مسرس محمد امان اللہ خان ، کے لکشمن ، جے رویندر ، ایم اے سلیم ، محمد ستگیر ، ایس کے بی زماں ، محمد عظیم الدین ، ایس کے رحیم اور سید غوث نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ قائدین نے مزید بتایا کہ 19 اپریل کی نصف شب سے آٹو بند منائیں گے ۔ اس کے علاوہ 20 اپریل کو اندرا پارک سے آٹو ڈرائیورس کی ایک بڑی ریالی بھی نکالی جائے گی ۔ جے اے سی کی جانب سے آٹو ڈرائیور آنند کی بیوہ ششی کلا کو ایک لاکھ روپئے بھی دیئے جائیں گے۔ انہوں نے تمام آٹو ڈرائیورس سے آٹو بند میں حصہ لینے اور ریالی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT