Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ا 50 افراد کے قتل میں ملوث ماؤیسٹ لیڈر گرفتار

ا 50 افراد کے قتل میں ملوث ماؤیسٹ لیڈر گرفتار

حیدرآباد 13 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سینئر ماؤیسٹ لیڈر کو جس کے سر پر 20 لاکھ روپئے کا انعام تھا اور جو تین ریاستوں میں تقریبا 50 افراد کے قتل کے سلسل میں مطلوب تھا ‘ آندھرا پردیش پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ مشرقی گوداوری ضلع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ایم روی پرکاش نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وائی شیوا ریڈی عرف کرن جملہ 73 مقدمات میں ملوث تھا جن میں تقریبا 50 افراد کے قتل کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ ان میں ایک انسپکٹر اور دو ہوم گارڈز بھی شامل تھے ۔ وہ آندھرا ‘ تلنگانہ اور چھتیس گڑھ میں مقدمات میں ملوث تھا اور اسے کل گرفتار کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT