Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ا 6اپریل کو مجالس مقامی انتخابات کے التواء سے انکار

ا 6اپریل کو مجالس مقامی انتخابات کے التواء سے انکار

الیکشن کمشنر سے بی جے پی وفد کی نمائندگی

الیکشن کمشنر سے بی جے پی وفد کی نمائندگی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی بی جے پی وفد نے ریاستی الیکشن کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے 6 اپریل کو منعقد ہونے والے زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی انتخابات کو ملتوی کرنے کی خواہش کی ۔ کیوں کہ اس روز رام نومی تہوار ہوگا ۔ بی جے پی قائدین بدم بال ریڈی ، وملا ریڈی ، ڈاکٹر لکشمن ، نے منڈل سطح پر زیڈ پی ٹیز کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت دینے کی بھی خواہش کی ۔ بی جے پی وفد نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ فہرست رائے دہندگان میں 9 مارچ 2014 تک نام درج رہنے والوں کو مجالس مقامی الیکشن میں ووٹ دینے کی اجازت دی جائے ۔ تاہم الیکشن کمیشن نے 6 اپریل کو انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کیا ۔ بی جے پی وفد سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے رجوع ہونے کی بات بتائی ۔ اس ضمن میں کئی سیاسی جماعتوں نے نمائندگی کی ہے تاہم وہ ریاستی الیکشن کمیشن نے تاریخ کو ملتوی کرنے سے معذرت کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT