Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ا10اقلیتی اقامتی اسکولس اور پوسٹ میٹرک ہاسٹلس منظور

ا10اقلیتی اقامتی اسکولس اور پوسٹ میٹرک ہاسٹلس منظور

حیدرآباد۔17اکٹوبر ( پریس نوٹ ) حکومت تلنگانہ نے ریاست کے مختلف اضلاع میں 10اقامتی اسکول اور 10پوسٹ میٹرک ہاسٹلس کی منظوری دی ہے ۔ حکومت نے اس ضمن میں جی او جاری کردیاہے ‘ جس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں  جولائی 2016سے 60 اقامتی اسکولس کی منظودی دی گئی چنانچہ تعلیمی سال 2016-17ء سے یہ تمام اسکولس کام کرنا شروع کرچکے ہیں ۔ حکومت نے مزید 90 اقلیتی اقامتی اسکولس کی منظوری کا بھی اعلان کیا ہے ۔ اس طرح جملہ تعداد 160ہوجائے گی ۔ سکریٹری تلنگانہ میناریٹیز ریشیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹیز سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ریاست میں ان نئے اقامتی اسکولس کے قیام کیلئے موزوں جگہ کا انتخاب کرے تاکہ تمام مطلوبہ انفراسٹرکچر اور اسٹاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں دیگر اُمور کی بھی صراحت کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT