Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / : ا2017ہندستانی کرکٹ کیلئے ’ویراٹ سال‘ رہا۔

: ا2017ہندستانی کرکٹ کیلئے ’ویراٹ سال‘ رہا۔

نئی دہلی۔ 15 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جانے سے لیکر ریکارڈ ساز بیٹنگ، کوچ بنانے کو لے کر اٹھے تنازعہ سے لیکر اسٹار بننے کی چکا چوند اور اسٹائل آئیکان سے لیکر بالی وڈ کی سوپر اسٹار سے شادی تک 2017 ء مکمل طور پر ’ویراٹ سال ‘ رہا۔ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی کیلئے 2017 ء ان کی زندگی کا سنگ میل بن گیا۔ اس سال کو ہندوستانی کرکٹ کیلئے ویراٹ سال کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ۔اس سال کے ہر لمحے پر ویراٹ چھائے رہے ، پھر بات چاہے میدان کی ہو یا میدان سے باہر کی، کوچ انل کمبلے سے تنازعہ کی ہو یا پھر روی شاستری کے کوچ بننے کی، ریکارڈ ساز بیٹنگ کی ہو یا کپتانی کی، لاکھوں دلوں کو توڑنے کی ہو یا انوشکا شرما سے ہائی پروفائیل شادی کی،ویراٹ ہر ہندوستانی کے دل دماغ پر چھائے رہے ۔ویراٹ اب اسی بادشاہت کی طرف بڑھ چلے ہیں جہاں کبھی سنیل گواسکر، کپل دیو، سچن تندولکر اور مہندر سنگھ دھونی نے راج کیا تھا۔ویراٹ کی ہندوستانی کرکٹ میں سلطنت قائم ہو چکی ہے اور وہ اپنے نام کے اسم با مسمی بن گئے ہیں۔تینوں فارمیٹ کے ہندوستانی کپتان کی بیٹنگ کپتانی کی آزمائش میں کندن کی طرح نکھر کر سامنے آئی ہے اور اس سال انہوں نے جس طرح ریکارڈ ساز بلے بازی کی ہے اس سے تو اب عظیم سچن کے ریکارڈ تک خطرے میں نظر آنے لگے ہیں۔ بیٹنگ کی نئی تشریح کر رہے ویراٹ نے اپنی بیٹنگ سے پورے سال ماہرین اعداد و شمار کو الجھائے رکھا اور بین الاقوامی کرکٹ میں سنچریوں کی نصف سنچری مکمل کر ڈالی۔ ویراٹ کے ٹسٹ میں 20 اور ون ڈے میں 32 سنچری ہو چکی ہیں،کپتان کے طور پر وہ سب سے زیادہ ڈبل سنچریوں کا نیا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ 2017 میں انہوں نے2818 رنز بنائے جس میں ایک کیلنڈر سال میں کسی ہندستانی کی طرف سب سے زیادہ رن ہیں، انہوں نے سال بھر میں 11 سنچری اور آٹھ نصف سنچری بنائیں اور ٹسٹ میں نمبر دو اور ونڈے اور ٹوئنٹی 20 میں نمبر ایک بیٹسمین بنے ۔اس کے علاوہ وہ ہندستان کے تیسرے سب سے زیادہ کامیاب کپتان بن گئے ہیں۔انہوں نے اپنی کپتانی میں 20 ٹسٹ میچ جیت لئے ہیں اور سورو گنگولی(21 جیت ) اور دھونی (27 جیت ) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ویراٹ نے سری لنکا کیخلاف سیریز 1-0سے جیتنے کے بعد مسلسل نو سیریز جیتنے کے آسٹریلیا کے عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی اور پھر سری لنکا کے خلاف ونڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز سے آرام لیا۔اس دوران انہوں نے مشہور اداکارہ انوشکا شرما سے اٹلی میں شادی کر لی۔یہ شادی اس سال کی سب سے ہائی پروفائل شادی بن گئی۔پورے سال ویراٹ کا بیاٹ جم کر رن اگلتا رہا اور وہ آرام لینے کی وجہ سے ایک کیلنڈر سال میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے سب سے زیادہ بین الاقوامی رنز کا ریکارڈ توڑنے سے صرف 50 رنز دور رہ گئے ۔سنگاکارا نے سال 2014 ء میں2868 رنز بنائے جبکہ ویراٹ کے اس سال 2818 رنز بنائے ۔

TOPPOPULARRECENT