Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ا2019انتخابات میں ٹی آر ایس ہی اقتدار کا ادعاء

ا2019انتخابات میں ٹی آر ایس ہی اقتدار کا ادعاء

شمس آباد ۔ /8 اکٹوبر (سیاست نیوز) ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے چندرا شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست بھر میں ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔ جس سے ہر شخص متاثر ہورہا ہے ۔ جس کا نتیجہ ہے کہ سنگارینی کالریز انتخابات میں بھی کامیابی ملی ہے ۔ جب بھی انتخابات عمل میں آرہے ہیں ٹی آر ایس کامیابی حاصل کررہی ہے ۔ 2019 ء انتخابات میں بھی ٹی آر ایس ہی کامیابی حاصل کرے گی ۔ ٹی آر ایس کے دور میں ہر طبقہ کی ترقی کیلئے کام کئے جارہے ہیں ۔ کئی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرتے ہوئے مسائل کو حل کئے جارہے ہیں ۔ مشن کاکتیہ ، مشن بھگیراتا ، ریسیڈنشیل اسکولس ، پنشن کی رقم میں اضافہ ، تنہا خاتون کو پنشن ، شادی مبارک و لکشمی کلیانم ، ڈبل بیڈروم مکانات ، راشن چاول میں فی شخص چھ کیلو معیاری چاول و دیگر کئی اسکیمات سے ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنایا جارہا ہے ۔ خاص کر 24 گھنٹے برقی سربراہی کے سی آر کا اہم کارنامہ ہے ۔ آج تک کسی بھی حکومت نے یہ کارنامہ انجام نہیں دیا تھا ۔ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل اور انہیں سالانہ آٹھ ہزار روپئے مویشیوں کی تقسیم وغیرہ عمل میں لائی گئی ۔ جس سے کے سی آر کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT