Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ا2019انتخابات میں کے سی آر فرنٹ کی فتح :اجیت جوگی

ا2019انتخابات میں کے سی آر فرنٹ کی فتح :اجیت جوگی

حیدرآباد ۔ 26مارچ ( این ایس ایس ) چھتیس گڑھ کے سابق چیف منسٹر اجیت جوگی نے آج پیش قیاسی کی کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر اور ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کا مجوزہ وفاقی فرنٹ 2019ء کے عام انتخابات میں شاندار فتح حاصل کرے گا ۔ اجیت جوگی نے الزام عائد کیا کہ مرکز نے بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت ریاستوں کے خلاف ظالمانہ حربے استعمال کررہی ہے اور اپوزیشن کانگریس اُس کا مقابلہ کرنے کے موقف میں نہیں ہے ۔قومی سیاست چونکہ ریاستوں کے امنگوں کی تکمیل کرنے سے قاصر ہے چنانچہ وفاقی جماعتیں متحد ہوکر کے سی آر کی طرف سے تجویز کردہ پلیٹ فارم پر جمع ہونے کیلئے مجبور ہوگئی ہیں ۔اجیت جوگی نے جو ایک پروگرام میں شرکت کیلئے یہاں پہنچے تھے ‘ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی سیاست میںمعیاری تبدیلی کیلئے متبادل کامستقبل تابناک ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے سی آر کا فرنٹ قومی سطح پر کامیاب ہوگا اور انتخابات میں فتح حاصل کرے گا ۔ اجیت جوگی نے کہا کہ ریاستیں اب مرکز کو بڑے بھائی کے رول میں قبول کرنے تیار نہیں ہے ‘کیونکہ ریاستوں کی امنگوں کی عدم تکمیل کی صورت میں انہیں اپنی بالادستی سے محرومی کا خدشہ رہتا ہے ۔ کانگریس بھی قومی سطح پر اپنا کردار نبھانے میں ناکام رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT