Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ا22 انجینئرنگ فیکلٹی ممبرس بلیک لسٹ

ا22 انجینئرنگ فیکلٹی ممبرس بلیک لسٹ

جے این ٹی یو کا اقدام، متعلقہ کالجس کے خلاف کارروائی

حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے لئے خانگی انجینئرنگ کالجس کے خاطی فیکلٹی ممبرس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جواہرلال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد نے رجسٹریشن میں فراڈ پر 22 فیکلٹی ممبرس کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ پرائیوٹ انجینئرنگ کالجس میں فیکلٹی رجسٹریشن کی چھان بین میں پتہ چلا کہ 22 فیکلٹی ممبرس کے نام کئی کالجس میں مختلف رجسٹریشن نمبرات کے ساتھ درج ہیں۔ چھان بین کا کام جاری ہے۔ خاطی فیکلٹی ممبرس کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ گزشتہ سال پولیس نے ایسے 16 پرائیوٹ انجینئرنگ کالجس کے خلاف کیس بُک کیا تھا جہاں کے مینجمنٹ نے یونیورسٹی کی معائنہ ٹیم کے سامنے دوسرے کالجس کے فیکلٹی ممبرس کو اپنے فیکلٹی ممبرس ظاہر کیا تھا۔ یونیورسٹی قواعد کے تحت ایک فیکلٹی ممبر کا ایک ہی کالج میں رجسٹریشن ہونا چاہئے۔ واحد رجسٹریشن نمبر ہونا چاہئے۔ یونیورسٹی کو گمراہ کرنے پر خاطی فیکلٹی ممبرس اور متعلقہ کالجس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جن پروفیسرس کو بلیک لسٹ کیا گیا وہ تمام پی ایچ ڈی ہیں انھیں وجہ نمائی نوٹس دی جاچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT