Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ا2250اے پی میںسولار پاور پلانٹ کے قیام کے لیے این ٹی پی سی کا منصوبہ mw

ا2250اے پی میںسولار پاور پلانٹ کے قیام کے لیے این ٹی پی سی کا منصوبہ mw

کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی پارٹنر شپ کانفرنس سے مرکزی وزیر پی گوئیل اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : این ٹی پی سی کی جانب سے پٹاپرتی میں 4000mw پاور پلانٹ اور آندھرا پردیش میں 2250mw سولار پاور پلانٹ کے قیام کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔ یہ پلانٹ ریاست کو ایک سولار پاور ہب بنانے کے چیف منسٹر کے اقدام کے سلسلہ میں قائم کیا جارہا ہے ۔ اس کا اعلان مسٹر پی گوئیل وزیر مملکت برائے برقی کوئلہ اور نئی اور قابل تجدید توانائی حکومت ہند نے کیا ۔ وہ کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی پارٹنر شپ کانفرنس سے مخاطب کررہے تھے ۔ جس کا اہتمام حکومت آندھرا پردیش اور ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن ، حکومت ہند کی جانب سے کیا گیا ۔ مسٹر گوئیل نے کہا کہ آندھرا پردیش کی ترقی اس بات سے ظاہر ہے کہ نئی تشکیل دی گئی ریاست نے برقی بحران پر قابو پایا اور آج یہ زائد برقی رکھنے والی ریاست بن گئی ہے ۔ آندھرا پردیش کی ترقی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے سرمایہ کاروں کو گیارنٹی دی کہ یہ وہ ریاست ہے جہاں نہ صرف ان کا سرمایہ محفوظ رہیگا بلکہ اس میں کئی گنا اضافہ ہوگا ۔ مسٹر شین منگمنگ ، وائس گورنر آف گیز ہو گورنمنٹ ، چین نے کہا کہ ان کی توجہ صرف ریاست آندھرا پردیش تک محدود نہیں ہوگی بلکہ وہ پورے ہندوستان پر توجہ دیں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ چین سے ہندوستان اور چین دونوں نے تعاون کے ایک نئے دور میں قدم رکھا ہے اور دونوں ممالک باہمی معاشی تعلقات کو فروغ دینے کوشاں ہیں ۔ مسٹر بابا کلیانی ، چیرمین ، سی آئی آئی نیشنل کمیٹی آن ڈیفنس اور چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر بھارت فارج لمٹیڈ نے کہا کہ ایک ایسی صورتحال میں جہاں عالمی معیشت میں بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے درمیان شراکت ترقی کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس لئے عالمی معیشت میں توازن لانے کے لیے عالمی سطح پر تعاون نہایت ضروری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT