Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ا66 اردو آفیسرس کے تقررات نصاب اور ماڈل پیپر کیلئے 5 رکنی کمیٹی

ا66 اردو آفیسرس کے تقررات نصاب اور ماڈل پیپر کیلئے 5 رکنی کمیٹی

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے محکمہ اقلیتی بہبود میں 66 اردو آفیسرس کے تقررات کے سلسلہ میں امتحانات کا نصاب اور ماڈل پیپر کی تیاری کیلئے 5 رکنی سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود ایم دانا کشور نے اس سلسلہ میں آج جی او ایم ایس 5 جاری کیا۔ جی او کے مطابق 6 اردو آفیسرس گریڈ I اور 60 اردو آفیسرس گریڈ II کے تقررات کو حکومت نے منظوری دی ہے۔ ان کا کام ترجمہ کا رہے گا۔ تقررات کے سلسلہ میں امتحانات منعقد کرنے سے قبل نصاب اور ماڈل پیپر کی تیاری کیلئے سب کمیٹی قائم کی گئی جس میں پروفیسر محمد ظفر الدین ڈائرکٹر ٹرانسلیشن ڈپارٹمنٹ مولانا آزاد اردو یونیورسٹی، ڈاکٹر مصطفی کمال سابق صدر شعبہ اردو انوارالعلوم کالج، پروفیسر خواجہ معین الدین ریٹائرڈ پروفیسر انگلش عثمانیہ یونیورسٹی، احمد محی الدین ریٹائرڈ اسپیشل آفیسر کمشنریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن اور پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی شامل ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکورکمیٹی کے کنوینر بھی ہوں گے۔ یہ کمیٹی اندرون 14 یوم اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردے گی۔ حکومت نے تقررات کا انعقاد مکمل شفافیت کے ساتھ کرنے کیلئے کسی سرکاری ادارہ کے ذریعہ امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT