Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ا7 پریل کو ہندوستان کاپاکستان سے ہاکی مقابلہ

ا7 پریل کو ہندوستان کاپاکستان سے ہاکی مقابلہ

 

میلبورن ۔11جنوری (سیاست ڈاٹ کام )کامن ویلتھ گیمز 2018ء مینز اور ویمنز ہاکی ایونٹس کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 اپریل کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 7 اپریل کو پاکستانی ٹیم کو روایتی حریف ہند کا چیلنج درپیش ہو گا۔ آئندہ برس ہونے والے میگا گیمز کے مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس 5 تا 14 اپریل کھیلا جائے گا۔ مینز گروپ اے میں دفاعی چیمپیئن اور5 مرتبہ کی چیمپیئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور ا سکاٹ لینڈ، گروپ بی میں پاکستان، ہندوستان،انگلینڈ، ملائیشیا اور ویلز شامل ہیں۔ ویمنز گروپ اے میں انگلینڈ، ہند، جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور ویلز جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا اور گھانا شامل ہیں۔5 اپریل کو مینز ایونٹ کے افتتاحی دن دو میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کو ویلز اور جنوبی افریقہ کو ا سکاٹ لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ 6 اپریل کو انگلینڈ کا مقابلہ ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔7 اپریل کو ہندوستانی ٹیم روایتی حریف پاکستان کے مدمقابل ہو گی۔ ملائیشیا کا مقابلہ ویلز، کینیڈا کا مقابلہ سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔ 8 اپریل کو پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے گروپ میچ میں انگلینڈ جبکہ 11 اپریل کو اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔13 اپریل کو سیمی فائنلز جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT