Wednesday , December 19 2018

باؤلی سے نعش برآمد

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) نارسنگی پولیس نے خانہ پور علاقہ کی ایک باؤلی سے نعش برآمد کرلی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کی شناخت بھوکرشنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 40 سال بتائی گئی ہے ۔جو مائیلاردیوپلی علاقہ میں سیکوریٹی گارڈ کا کام کرتا تھا ۔ پولیس نارسنگی نے ایک کارروائی میں کل شام خانہ پور باؤلی پہونچکر نع

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) نارسنگی پولیس نے خانہ پور علاقہ کی ایک باؤلی سے نعش برآمد کرلی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کی شناخت بھوکرشنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 40 سال بتائی گئی ہے ۔جو مائیلاردیوپلی علاقہ میں سیکوریٹی گارڈ کا کام کرتا تھا ۔ پولیس نارسنگی نے ایک کارروائی میں کل شام خانہ پور باؤلی پہونچکر نعش کو دستیاب کرلیا۔ پنچنامہ اور ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نارسنگی کا کہنا ہیکہ بھوکرشنا کے کان اور پیشانی پر گہرے زخموں کے نشان موجود ہیں ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT