Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / بائرن میونخ کی چمپئنس لیگ کوارٹرس میں رسائی

بائرن میونخ کی چمپئنس لیگ کوارٹرس میں رسائی

لندن۔20فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) بائرن میونخ نے پول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چمپئنس لیگ کوارٹرفائنلس میں داخلہ پالیا ہے جب کہ ٹونی کروز نے 10کھلاڑیوں پر مشتمل آرسینل کے خلاف زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی 2-0کی جیت کو یقینی بنایا۔ پپ گارڈیولا کی ٹیم نے ایمریٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ آخری 16کے مرحلے والے میچ میں ڈرامائی انداز میں جیت درج کر

لندن۔20فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) بائرن میونخ نے پول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چمپئنس لیگ کوارٹرفائنلس میں داخلہ پالیا ہے جب کہ ٹونی کروز نے 10کھلاڑیوں پر مشتمل آرسینل کے خلاف زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی 2-0کی جیت کو یقینی بنایا۔ پپ گارڈیولا کی ٹیم نے ایمریٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ آخری 16کے مرحلے والے میچ میں ڈرامائی انداز میں جیت درج کروائی۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے معیاری مظاہرہ بھی کیا جیسا کہ کروز اور تھامس مولر نے جادوئی کھیل پیش کرتے ہوئے اختتامی لمحات میں دو گول اسکور کئے۔

بائرن ٹیم کو ابتدا میں پنالٹی میں چوک جانے کا تجربہ ہوا جب آرسینل کے میسواوزل گول کرنے سے چونک گئے ۔بعدمیں آرسینل کے گول کیپر کو کھلاڑیو ں سے بحث پر میدان سے باہر بھیج دیا گیا اور بائرن ٹیم کو پنالٹی دی گئی جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔بائرن ٹیم کو 11مارچ کو دوسرے مرحلے کا میچ کھیلنا ہے اور اس سے توقع ہے کہ وہ آرسینل کے خلاف اپنے مظاہرے کو برقرار رکھے گی ۔

ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے واپس
ممبئی۔20فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) مہیندرسنگھ دھونی کی قیادت میں انڈین کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے واپس ہوگئی جبکہ اُسے ونڈے انٹرنیشنل اور ٹسٹ سیریز دونوں میں ناکامی ہوئی۔اس طرح یہ ہندوستانیوں کیلئے مایوس کن دورہ ثابت ہوا ۔ کل رات دیر گئے یہاں پہنچنے کے فوری بعد تمام ارکان ٹیم نے اپنے متعلقہ شہروں کیلئے فلائٹس پکڑے ۔ ہندوستان 5میچ کی او ڈی آئی سیریز 0-4 سے ہارا‘ جس کے بعد کمتر رینک کے حامل نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹسٹ کی سیریز بھی 0-1سے ہاری۔ ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں کو اب مختصر وقفہ ملا ہے جس کے بعد انہیں 23فبروری کو بنگلہ دیش روانہ ہونا ہے جہاں ایشیاکپ میں مسابقت ہوگی۔ایشیاکپ کی شروعات 25فبروری کومقرر ہے اور ہندوستان اپنی مہم میزبانوں کے خلاف 26فبروری کو فتح اللہ میں شروع کرے گا ۔ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ مقرر ہے جو میرپور میں 16مارچ کو شروع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT