Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / بائرن میونخ کی 3-0 سے کامیابی

بائرن میونخ کی 3-0 سے کامیابی

لندن ۔19 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) چیمپئنز لیگ میں اسکاٹش کلب سیلٹک کو میزبان بائرن میونخ نے تین گول سے ہرا دیا۔ مہمان ٹیم ایک مرتبہ بھی گیند کو جال میں نہ پھینک سکی۔ جرمنی میں چیمپئنز فٹبال لیگ کے اس مقابلے میں بائرن میونخ اور اسکاٹش کلب سیلٹک آمنے سامنے ہوئے۔جرمن کلب بائرن میونخ کا پہلا گول تھامس مولر نے بنایا۔ جوشوا کم مچ نے گول کرکے میزبان ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔ دوسرے ہاف میں ہیوملز نے گیند کو جال میں پھینک کر بائرن میونخ کو 3-0 سے فتح دلا دی۔

TOPPOPULARRECENT