Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / بائرن میونخ کی 5-1 کی کامیابی

بائرن میونخ کی 5-1 کی کامیابی

لندن  ۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )چیمپئنز فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے آرسنل کو 5-1  گولز کے بڑے فرق سے شکست دی۔ چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں آرسنل کی ٹیم نے بائرن میونخ کے خلاف پہلا گول 20 ویں منٹ میں بنایا،ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد مخالف ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں انہیں 55ویں منٹ میں پہلی کامیابی مل گئی،اس کے بعد وہ آرسنل کی ٹیم پر مکمل طور پر چھائے رہے اور وقفے وقفے سے مزید چار گولز بنائے، مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کرسکی۔

 

سائنا نہوال شاندار کارکردگی
کیلئے پرعزم
نئی دہلی ۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) فٹنس کی بحالی اور مقابلے کی چاہ کے ساتھ  بیڈمنٹن پلیئر سائنا نہوال ایک مرتبہ پھر کورٹ میں اترنے کیلئے تیار ہیں اور انہیں آئندہ ہفتے آل انگلینڈ چیمپئن شپ کے دوران ایکشن میں دیکھا جا سکے گا۔ کھیل میں اپنے سابق بہترین مقام کی بحالی کیلئے بے چین سائنا نہوال نے کہا ہے کہ ان کا مقصد عالمی سطح پر بیڈمنٹن کی بہترین کھلاڑی بننا ہے جس کیلئے انہیں کھیل کے بہترین حریفوں کا سامنا کر کے بھرپور لطف حاصل ہوتا ہے اور وہ اس وقت بہترین حالت میں کسی بھی سخت مقابلہ کیلئے بالکل تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT