Sunday , May 27 2018
Home / شہر کی خبریں / ’بائیو میڈیکل ویسٹ رولز‘ پر سختی سے عمل پر زور

’بائیو میڈیکل ویسٹ رولز‘ پر سختی سے عمل پر زور

ریاست کے تمام ہاسپٹلس کو ٹی ایس پی سی بی کی ہدایت
حیدرآباد 26 نومبر (این ایس ایس) ٹی ایس پی سی بی کے ممبر سکریٹری پی ستیہ نارائنا ریڈی نے ریاست کے تمام ہاسپٹلس کو ہدایت دی کہ بائیو میڈیکل ویسٹ رولز 2016 پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ٹاسک فورس کمیٹی نے آج ریاست میں 32 بڑے ہاسپٹلس کے بائیو میڈیکل ویسٹ کی نکاسی کا جائزہ لیا جن میں تین ہاسپٹلس بائیو میڈیکل ویسٹ کو مناسب طور پر کامن بائیو میڈیکل ٹریٹمنٹ فسیلٹیز میں نکاسی نہیں کررہے ہیں۔ اس کمیٹی نے ان تین ہاسپٹلس کو وجہ بتاؤ نوٹسیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے تمام ہاسپٹلس کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ ٹی ایس پی سی بی سے سی ایف او لازمی طور پر رکھیں۔ بائیو میڈیکل ویسٹ کو کلر کوڈیڈ نہیں اور بار کوڈیڈ بیاگس میں حاصل کیا جائے۔ بائیو میڈیکل ویسٹ راست طور پر بائیو میڈیکل فسیلٹی میں جانا چاہئے اور یہ میونسپل ویسٹ سے نہیں ملنا چاہئے۔ پلاسٹک ویسٹ کو علیحدہ طور پر رکھنے کے لئے ہاسپٹل میں ایک الگ مقام ہونا چاہئے۔ ٹی ایس پی سی بی کے عہدیداروں کی جانب سے پابندی سے تمام ہاسپٹلس کا معائنہ کیا جائے گا اور ٹاسک فورس کمیٹی کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT