Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / بائیکر ثناء اقبال آؤٹر رنگ روڈ پر حادثہ میں ہلاک

بائیکر ثناء اقبال آؤٹر رنگ روڈ پر حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) سماج میں خودکشی اور ذہنی تناؤ کے خلاف بیداری کے مقصد سے بائیک سواری کی مہم چلانے والی خاتون ثناء اقبال کا آج صبح نارسنگی علاقہ میں سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ 29 سالہ ثناء اقبال اور اُن کے شوہر عبدالحمید کار میں سوار اپنے گھر ٹولی چوکی جارہے تھے کہ آؤٹر رنگ روڈ پر اُن کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اُن کے شوہر اس حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ رات 3.30 بجے یہ حادثہ پیش آیا اور ثناء کے شوہر جو کار ڈرائیونگ کررہے تھے، زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکٹرس نے ثناء اقبال کو مردہ قرار دیا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اِس خاتون نے چند سال قبل شہ سرخیوں میں اپنی جگہ بنائی تھی جب اُنھوں نے خودکشی کے خلاف بیداری مہم کے مقصد سے تنہا ملک گیر موٹر سیکل پر مہم شروع کی تھی۔ اُن کا مقصد عوام بالخصوص طلباء کو خودکشی سے باز رکھنا تھا۔ ثناء کے رشتہ داروں نے موت کے بارے میں شبہات کا اظہار کیا ہے۔ ثناء اقبال سافٹ ویر ادارہ جن پیاکٹ میں منیجر کے عہدہ پر فائز تھیں۔ اُن کی بہن نے کہاکہ ثناء کو شوہر کی ہراسانی کا سامنا تھا اور وہ کافی عرصہ سے خدشات ظاہر کررہی تھیں۔ نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT