Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بائیک ریسنگ میں ملوث 200 نوجوان گرفتار

بائیک ریسنگ میں ملوث 200 نوجوان گرفتار

حیدرآباد 5 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد میں بائیک ریسنگ میں ملوث نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی جس میں 250 سے زیادہ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا اور کئی موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں۔ صبح کی اولین ساعتوں میں نکلس روڈ اور حسین ساگر جھیل کے اطراف بائیک ریسنگ میں ملوث ہونے والے 200 نوجوانوں کو رام گوپال پولیس نے

حیدرآباد 5 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد میں بائیک ریسنگ میں ملوث نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی جس میں 250 سے زیادہ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا اور کئی موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں۔ صبح کی اولین ساعتوں میں نکلس روڈ اور حسین ساگر جھیل کے اطراف بائیک ریسنگ میں ملوث ہونے والے 200 نوجوانوں کو رام گوپال پولیس نے حراست میں لے لیا اور 70 سے زائد نوجوانوں کے والدین کو پولیس اسٹیشن طلب کر کے ان کی کونسلنگ کی گئی ۔ انسپکٹر رام گوپال پیٹ مسٹر محمد وحید الدین نے بتایا کہ 70 سے زائد گاڑیوں کو چالان کیا گیا کیونکہ نکلس روڈ پر تیز رفتاری سے بائیک ریسنگ میں ملوث ہوتے ہوئے سینکڑوں نوجوان عوام کو خوفزدہ کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ والدین کی موجودگی میں نوجوانوں کو بائیک ریسنگ سے پیدا ہونے والے سنگین نتائج سے واقف کروایا گیا۔ اسی طرح کی کارروائی میں نارسنگی پولیس نے آج صبح بائیک ریسنگ میں ملوث 31 نوجوانوں بشمول 24 کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 13 ریسنگ بائیکس برآمد کرلئے ۔ تفصیلات کے بموجب عثمان ساگر گنڈی پیٹ کے قریب کئی نوجوان بائیک ریسنگ میں ملوث ہونے پر پولیس فوری حرکت میں آگئی اور نارسنگی پولیس کی لیک پٹرول ٹیم نے 31 بائیکس ریسرس کو حراست میں لے لیا ۔ حراست میں لئے گئے نوجوانوں میں سے صرف 10 کے پاس ہی لائسنس ہیں جبکہ دیگر غیر مجاز طور پر گاڑیاں چلا رہے تھے ۔ پولیس نے حراست میں لئے گئے نوجوانوں کے والدین کو کونسلنگ کیلئے لیک پولیس اسٹیشن عثمان ساگر اور نارسنگی پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے بائیک ریسنگ سے پیدا ہونے والے سنگین نتائج سے والدین اور نوجوانوں کو واقف کروایا ۔ پولیس نے والدین کو یہ انتباہ دیا کہ اُن کے لڑکوں کو دوبارہ ریسنگ میں ملوث ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔حراست میںلئے گئے نوجوان19 سالہ محمد جاوید‘ محمد شاہد علی ‘غلام عاطف ‘شیخ عاطف ‘ محمد فیروز احمد ‘ شیخ اسلم ‘سید مصطفی ساکنان مسجد بنڈہ ‘کنڈہ پور اور دیگر 24 کم عمر لڑکے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT