Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بائیک سرقہ کیس میں ملزم کی گرفتاری

بائیک سرقہ کیس میں ملزم کی گرفتاری

یلا ریڈی ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلا ریڈی مستقر پر بس اسٹانڈ کے قریب گزشتہ ماہ 8 مئی کو بائیک سرقہ کیس میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جسے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 8 کو یلا ریڈی کے دواخانہ کے پاس نامعلوم افراد AP26 S1611 نمبر والی ٹی وی ایس اسٹار سٹی بائیک کا سرقہ کرلیا ۔

یلا ریڈی ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلا ریڈی مستقر پر بس اسٹانڈ کے قریب گزشتہ ماہ 8 مئی کو بائیک سرقہ کیس میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جسے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 8 کو یلا ریڈی کے دواخانہ کے پاس نامعلوم افراد AP26 S1611 نمبر والی ٹی وی ایس اسٹار سٹی بائیک کا سرقہ کرلیا ۔ کل علی الصبح گاڑیوں کی تنقیح کے دوران منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے آچپا پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والا کرشنا نامی نوجوان سرقہ ہوئی بائیک کے ساتھ پکڑا گیا۔ حراست میں لیتے ہوئے کرشنا سے تفتیش کرنے پر بائیک سرقہ کرنے کا جرم قبول کیا جس سے ملزم کو ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

یلا ریڈی ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منزل تاڑوائی کے یلاریڈی پلی موضع میں پولیس نے بلٹ شاپ پر دھاوا کر کے ایک شخص پر کیس درج کیا ہے ۔ سب انسپکٹر مسٹر ناگراج کے مطابق موضع کا کشٹا گوڑ غیر قانونی طور پر بلٹ شاپ چلانے کی اطلاع پر دھاوا کر کے 20 شراب کی بوتلوں کو ضبط کرلیا گیا اور کشٹا گوڑ کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر مواضعات میں کوئی غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے کی جرات کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT