Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / بائیک پر سوار مرکزی وزیر سپریو حادثہ میں زخمی

بائیک پر سوار مرکزی وزیر سپریو حادثہ میں زخمی

نئی دہلی ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر بابل سپریو آج سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے ۔ وہ موٹرسائیکل خود چلا رہے تھے کہ اُن کی بائیک کا جنوب مغربی دہلی کے سبرتو پارک علاقہ کے قریب ایس یو وی سے تصادم ہوگیا۔ یہ حادثہ تقریباً 9.10 بجے شب پیش آیا جب وہ آئی جی آئی ایرپورٹ کو اپنی بیٹی کے استقبال کیلئے جارہے تھے۔ ایک سینئر پولیس عہدہ دار نے کہا کہ کروزر موٹر بائیک کے آگے کار چل رہی تھی۔ سپریو یکایک ٹو وہیلر پر کنٹرول کھو بیٹھے اور ایس یو وی کے عقبی حصے کو ٹکر دے دی۔ مملکتی وزیر شہری ترقی، امکنہ اور انسداد شہری غربت کو اپنی کہنی پر زخم آئے اور اُن کے سکیورٹی عہدے داروں نے جو اُن کے پیچھے کار میں آرہے تھے، انھیں فوری ایمس ٹراما سنٹر پہنچایا جہاں اُن کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ سپریو نے ہیلمٹ پہن رکھی تھی، جس کی وجہ سے اُن کا سر زخمی نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT